اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک غیر ملکی ریڈیو کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں، پر امن منطق کی حامل ہیں، کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن اور غیر فوجی ہونے پر مبنی تھران کے حکام کے بیانات صداقت پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی حال ہی میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر، پرامن ہے، اس کے ثبوت کے لئے علمی پیمانوں کو بروئے کار لانے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہیں۔
.......
/169